ماہ تمام
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - پورا چاند، چودھویں کا چاند، بدر۔ ملیں گی عجم کو بھی جس سے ضائیں عرب کا وہ ماہ تمام آ رہا ہے ( ١٩٧٧ء، ماحصل، ١٥٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'تمام' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر